counter easy hit

عدالت کی شدید علیل میاں نواز شریف کوغیرمشروط اجازت قابل تحسین جبکہ حکومت کی بے حسی قابل افسوس ہے، میاں محمد حنیف

عدالت کی شدید علیل میاں نواز شریف کوغیرمشروط اجازت قابل تحسین جبکہ حکومت کی بے حسی قابل افسوس ہے، میاں محمد حنیف

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس  کے صدر میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ عدالت شدید علیل میاں محمد نواز شریف کو غیر مشروط اجازت  قابل تحسین ہے۔ ثابت ہوگیا  میاں محمد نواز شریف  کی راہ میں کسی قسم کی کوئی آئینی رکاوٹ نہیں تھی اس لئے حکومت نے انتہائی بے حسی اورغیرانسانی رویہ اپناتے ہوئے حیلے بہانے سے کام لیا اور جان لیوا مرض کی حالت میں بھی پاکستان کے تین دفعہ وزیراعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف کو قائد اعظم کی طرح ہسپتال پہنچنے سے پہلے ایمبولینس خراب کرنے کی کوشش کی۔

حکومت کا رویہ انتہائی قابل افسوس ہے، اقتدار کے ایوانوں میں ریاست مدینہ کی بات کرنے والے ایک مریض کی جان لینے کیلئے سرجوڑ کر بیٹھے رہے اور اب عدالت نے میاں محمد نواز شریف کو غیرمشروط اجازت دے کر حکومت وقت کو  تاریخ میں رسوا ہونے کیلئے رکھ چھوڑا ہے

 

Mian Muhammad Hanif, President, PMLN, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website