سیاسی عدم استحکام سے غریب عوام متاثر ہوئے، ترمیمی ایکٹ کی حمایت بہترین سیاسی حکمت عملی ہے، میاں محمد حنیف
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کو مسلم لیگ ن کی بہترین سیاسی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ اور پاک فوج سے محاذ آرائی جمہوریت حکومتوں کے حق میں نہیں ہے۔ پاکستان میں سیاسی عمل ارتقا کا شکار ہے اور عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر اورپارلیمان اورووٹ کی عز ت کی ضمانت اس وقت تک مکمل طورپر نہیں دی جاسکتی جب تک خود پارلیمان اورآئین کو وہ عزت وتوقیر حاصل نہ ہو جسکی وہ حقدار ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سسٹم میں رہتے ہوئے جمہوری جدوجہد کاانتخاب کیا ہے جس سے تبدیلی کے نام پر غریب عوام پر مسلط مافیا سے چھٹکارے میں مدد ملیگی اورعوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل ہوگی جو کہ ملک و قوم کے براہ راست مفاد میں ہے۔