پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد جیسے متحرک اور قومی منصوبوں کو بہترین طریقے سے مکمل کرنے کے صلے میں ملنے والی قیدوبند کی صعوبتوں اور پھر کچھ بھی ثابت نہ ہوسکنے پر رہائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کی تعمیر میں حصہ لیا ان کو سخت ترین سزائوں سے نوازنے سے پاکستان اک تشخص مجروع ہوا ہے اور ایماندار افسران اور بیوروکریسی میں عدم اعتماد پیدا ہوا ہے جس سے ملک بیس سال پیچھے جاچکا ہے جبکہ ناچنے گانے والوں کے رسیا حکومتی ارکان اداکاروں کو تمغہ امتیاز جیسے قومی اعزازات بانٹنے میں مصروف ہیں ایسی حکومت سمجھ سے بالا تر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت خوش آئند مگر ایک بے گناہ شخص کو بیوی بچوں سے دور رکھنے اور الزامات کی بوچھاڑ کر کے پریشرائز کرنے پر حکومت کو معافی مانگنی چاہیے۔
فواد حسن فواد ایماندار، قابل اور ذہین افسر ہیں،فواد حسن فواد نے خلوص دل سے پاکستان اور عوام کی خدمت کی۔ فوادحسن فواد کو 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا اور جب ان کی ریٹائرمنٹ میں چند دن باقی تھے انھیں رہا کردیا گیا اس سے عوام اور سرکاری افسران کو کیا میسج گیا ہوگا کہ میٹروبسوں کا جال بچھانے پر قید وبند اور جرمانے جبکہ پشاور میٹرو جیسے تباہ کن منصوبے بنانے اور پیسہ برباد کرنے والوں کو آزادی حاصل ہے۔