پیرس، جعلی سلیکٹڈ حکومت نے پاکستانیوں کیساتھ کشمیریوں کے مستقبل کا بھی سود اکردیا، سلیکٹڈ نے 72 سالہ جدوجہد خاک میں ملادی، میاں محمد حنیف
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو 72 سال پہلے غاصب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی دھرتی کو ناپاک کیا اورپاکستانی وکشمیری جو کہ ملکر غاصب بھارت کیخلاف نبردآزما تھے۔ سلیکٹڈ اورنااہل حکومت نے آتے ہی 72 سالہ جدوجہد کو خاک میں ملادیا اور ہندوستان کس قدر تواتر سے پہلے کشمیر کا علیحدہ سٹیٹس ختم کرنے اور پھر اس کے مزید ٹکڑے کرنے کے مکروح کام انجام دیتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اورنااہل عمران خان کے بارے میں جو سالوں سے پیشنگوئیاں ہوتی چلی آرہی تھیں اس نے ان پرہوبہو عمل کیا اورنہ صرف کشمیر کاسودا کیا بلکہ پاکستانی عوام کو بھی صیہونی اورطاغوتی طاقتوں کے شکنجے میں دینے کا بندوبست کردیا۔ کوئی بھی محب وطن حکومت بیس سالوں تک عالمی بنک اورآئی ایم ایف کے نیازی کیساتھ ہونے والے وطن فروش معاہدوں کا توڑ نہیں نکال سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی آئے گی اور جھوٹ ،جادو ٹونادفن ہوگا،نوازشریف کی قیادت میں اسلامی فلاحی ریاست بنے گی،عمران نیازی کی جعلی حکومت نے 22کروڑ عوام کی چیخیں نکال دیں،ن لیگی قیادت نے پیشکش کی تھی کہ چارٹر آف اکانومی کیلیے تیار ہیں لیکن عمران نیازی کی انا فیصلوں پر حاوی تھی، اگر ہم نے مل کر ملک کی معیشت کو بہتر کرنا ہے تو مل کر سب کو ساتھ چلنا ہو گا،عمران نیازی کنٹینر پر بدکلامی آپ نے شروع کی تھی،