پاکستان رمضان کیمپ میں ایک ہزارکلو چاول عطیہ کرنے پر قاری فاروق احمد گورسی ممبر ایگزیکٹو پیپلز پارٹی پنجاب کونسل اور منتظمین پاکستان رمضان کیمپ سماجی راہنمائوں عبدالقدیراورعمیر بیگ کا صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف کو خراج تحسین
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان رمضان کیمپ فرانس میں صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف نے ایک ٹن چاول کا عطیہ پیش کیا اس موقع پر ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی اورمنتظمین سماجی راہنمائوں عبدالقدیر اور عمیر بیگ نے میاں محمد حنیف کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں میاں محمد حنیف صاحب کا صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس اور ساتھ قاری فاروق احمد کا خصوصی شکریہ جنہوں نے نے پاکستان رمضان کیمپ کے لیے ایک ہزار کلو چاول دیا ہے. بہت بہت شکریہ اللہ پاک آپ کا یہ دیا ہوا قبول و منظور فرمائے اور اللہ پاک آپ کے رزق میں کاروبار میں خیر و برکت عطا فرمائے