عظیم لیڈر محترمہ کلثوم نواز جنھیں تین مرتبہ خاتون اول رہنے کا اعزاز حاصل ہوا، محترمہ کلثوم نواز کی ناگہانی اورظالم نظام کے ہاتھوں کسمپرسی کا شکار موت نے ہر اہل دل پاکستانی کا دل چھلنی کیا ہے، میاں محمد حنیف
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے بانی وصدر میاں محمد حنیف نے محترمہ کلثوم نواز کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز جیسی عفت وعصمت کا پیکر خاتون پاکستانی سیاست کے بیہانک سلوک کا شکار ہوئی۔
وہ عظیم شخصیت جس نے اپنی معصومیت سے آمریت کو تہہ تیغ کردیا ۔ تین مرتبہ خاتون اول بن کر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اعلیٰ بخت خاتون ، انتہائی نفیس، ایماندار اور بااصول خاتون جس کی ناگہانی موت نے ہر اہل دل پاکستانی کا دل چھلنی کردیا۔
وہ عظیم مادروطن جس کواپنی سچائی اور اپنی بیماری کا ثبوت دینے کیلئے موت کو گلے لگانا پڑا۔ محترمہ کلثوم نواز کی ہر برسی پاکستانی نظام میں موجود تعفن زدہ سوچ کو بے نقاب کرتی رہیگی۔