پیرس؍اسلام آبا(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے یوم علی ؑ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت علی المرتضیٰ ؑ پہلے جانشین رسول ؐ ،خلیفہ راشد وہ عظیم ترین ہستی ہیں جن کے فضائل و مناقب کا ہر انسان معترف ہے۔انھوں نے کہا کہ حضرت علی المرتضیٰ علیہ السلام کی زندگی خیر کی کلید تھی ،آپ ؑ رزم و عزم ،زہد و عبادت غرضیکہ تمام صفاتِ حمیدہ میں پرتو ِ رسول ؐ اور افکارِ نبوی کے امین تھے