counter easy hit

عوام دھرنوں ، لاک ڈائون کی صورت میں مکافات عمل کا شکار ہے، بھاری ٹیکسوں کے بدلے لنگرخانے عوام کیساتھ عجیب مذاق ہے، میاں محمد حنیف

عوام دھرنوں ، لاک ڈائون کی صورت میں مکافات عمل کا شکار ہے، بھاری ٹیکسوں کے بدلے لنگرخانے عوام کیساتھ عجیب مذاق ہے، میاں محمد حنیف

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ عوام دھرنوں ، لاک ڈائون کی صورت میں مکافات عمل کا شکار ہے، ابھی ان لوگوں کو اپنی جھوٹی سیاسی کنٹینر تقریریوں میں لگائے گئے ایک ایک الزام کا حساب دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھاری ٹیکس لگا کر اور مہنگائی کے بعد عوام کو ترقی کیلئے لنگرخانوں اورسرایوں کا تحفہ دے کر عجیب قسم کا مذاق کیا ہے۔ عالمی اداروں سے لئے گئے قرض غریب عوام پر خرچ ہونے کے بجائے حکمرانوں کی جیب میں جارہے ہیں اور عوام کے کاروبار چھین کر انھیں لنگرخانوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سستی روٹی جیسی معیاری سکیموں پر کرپشن کے الزام لگانے والوں کو بہت جلد انھی سرایوں اورلنگرخانوں جیسے منصوبوں پر جوابدہ ہونا پڑیگا ۔

MIAN MUHAMMAD HANIF, PRESIDENT, PMLN, FRANCE, SAYS, GOVERNEMNT, IS, FACING, ITS, OWN, FOOT, PRINTS, AND, IT, WILL, SUFFER, MORE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website