پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کو دی جانے والی امداد اور مال پر سیاست نہ کریں اس کو منصفانہ طور پر عوام میں تقسیم کریں تو یہ کرونا کی صورتحال میں غریب عوام پر بہت بڑا احسان ہوگا۔جبکہ حکومت گھسے پٹے متروکہ سیاسی حربوں کے ذریعے عوام میں مقبول ہونے کی کوششوں میں مصروف ہے جوکہ انتہائی مضحکہ خیز ہے، تقسیم کا طریقہ کار گائوں کی مساجدوں اور گلی محلوں میں اعلان کرکے لوگوں میں تقسیم کریں تاکہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد کے عرصے میں گھروں میں عوام بند ہے جن کو ریلیف مل سکے ،اس مشکل گھڑی میں پی ٹی آئی سیاست کررہی ہے اور اس کیلئے لاک ڈائون موخر کر کے پورا مہینہ منصوبہ بندی کے تحت بھوک پیدا کی گی اور ٹائیگرفورس نامی سیاسی فورس بنانے میں وقت ضائع کی گیا یہ گھسے پٹے سیاسی حربے وبا کے حالات میں آزمانا انتہائی مضحکہ خیز ارو سمجھ سے بالاتر ہے ۔