شہباز شریف کو کورونا ایمرجنسی کیخلاف ان ایکشن دیکھنے کیلئے اب صرف پنجاب نہیں پوراپاکستان بیتاب ہے، میاں محمد حنیف
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ کورونا ایمرجنسی کیخلاف پوری قوم صدر مسلم لیگ ن جناب شہباز شریف کو ان ایکشن دیکھنا چاہتی ہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ صرف پنجاب ہی نہیں پورے وفاق پاکستان میں بہترین ایڈمنسٹریٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ جس طرح انہوں نے ڈینگی کو شکست دی وہی جذبہ اب کورونا کیخلاف کارفرما نظر آتا ہے۔ حکومت ان کے بنائے پروٹوکولز کی پیروی بھی کر رہی ہے اور اقرار کرنے سے بھی گریزاں ہے۔
اپوزیشن سمجھتی ہے کہ حکومتی وزرا کورونا کا مقابلہ سوشل میڈیا پر جگت بازی سے کر رہے ہیں اورعملاً کچھ بھی کرنے سے گریزاں ہیں۔ نوازشریف اور شہبازشریف کی صحت کی بنائی ہوئی سہولیات کو ہی آج بھی استعمال کیاجارہا ہے شہبازشریف کا ڈینگی کے خلاف بنایا ہوا ڈیش بورڈ آج کورونا سے قوم کو بچانے کے لئے استعمال ہورہا ہے