حکومت پنجاب اورکے پی کو نااہلی کے سبب کرونا کے حوالے کرچکی، ناکامی چھپاکر صوبوں کو مزید ہنگامی حالات کے حوالے کردیا گیا ہے، میاں محمد حنیف
پیرس، اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اورکے پی کو نااہلی کے سبب کرونا کے حوالے کرچکی، ناکامی چھپاکر صوبوں کو مزید ہنگامی حالات کے حوالے کردیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بزدار اور محمود خان سے اپنے اپنے صوبے سنبھالے نہیں جارہے اور وہ دوسرے صوبوں پرتنقید کر کے اپنا بپیٹ بھر رہے ہیں۔ حکمران اللہ تعالیٰ کا خوف کھائیں اور اپنی نااہلی تسلیم کر کے حقداروں کو ان کا حق دیں۔
حکومت کا شیرازہ بکھر چکا ہے، نیازی اپنی نااہلی کے باعث اپنے قر یبی دو ستو ں کو بھی جدا کر چکاہے، مخالفین کو چور چور کہنے والے خود ڈکیتوں کے کپتان ثابت ہوئے کبھی آٹا چور کبھی چینی چور اور اب ماسک چور بھی کپتان کی گودمیں بیٹھے ہوئے ہیں اورعوام کی غربت کا مذاق اڑارہے ہیں،بہت جلد عوام کی ان سے جان چھوٹنے والی ہے،نا اہل حکمرانوں کے خلاف تبدیلی کا ّغاز ہوچکا ہے ، نالائقوں کا ٹولہ یہ چاہتا ہے کہ وہ ملک وقوم کا بیڑہ غرق کرتے رہیں اور کوئی نہ بولے