counter easy hit

رمضان المبارک 03 شہادت بی بی فاطمۃ الزاہرا سلام اللہ علیہا پر صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف کا ہدیہ عقیدت

میاں محمد حنیف
صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس

رسول خدا کے وصال کے تین مہینے کے بعد 3 جمادی الثانی سنہ 11 ہجری کو بی بی فاطمہ کا یوم شہادت قرار دیا جاتا ہے ۔ آپ کو ام الائمۃ، ام الحسنین، ام السبطین اور ام ابیہا کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔

نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : فاطمۃ بضعۃ منی۔ یعنی فاطمہؑ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔ پاک بی بی سلام اللہ علیہا جن کے دروازے پر ملائکہ سرجھکاتے رہے۔ نبی اکرم ﷺ جس بی بی کے آنے پر کھڑے ہوکر استقبال کیا کرتے تھے۔ اس عظیم ہستی کا یوم شہادت ہے۔ اللہ کریم بی بی فاطمۃ الزاہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے دن کے صدقے امت مسلمہ کو موذی وبا سے نجات عطا فرمائیں۔ الہی آمین
سیدہ فاطمۃ الزاہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت نبی اکرم ﷺ کے وصال کے چند ماہ بعد ہوگئی۔ نبی اکرم ﷺ نے اپنے وصال سے قبل بی بی فاطمہ ؑ کو پاس بلایا اور ان کے کان میں ایک بات کہی اور روہ رونے لگیں اورپھر آپ ﷺ نے ان کے کان میں دوبارہ ایک بات کہی جس سے بی بی ہنسنسے لگیں۔جب پوچھا گیا تو آپ ؑ نے بتایا کہ نبی اکرم ﷺ نے پہلے اپنے دنیا سے پردہ کرنے کی بابت ارشاد فرمایا تو میں غمگین ہوگئی کہ کیونکر بابا جان کے بغیر اس دنیا میں چین حاصل کرسکوں گی۔ تو انھوں نے فرمایا فاطم ؑ تم جلد ہی مجھ سے جنت میں آ ملوگی تو میں خوش ہوگئی۔
یہی سبب تھا کہ ان کے انتقال کے موقعے پر حضرت علی کو گہرا صدمہ پہنچا اور وہ بے ساختہ پکار اٹھے
اے رسول خدا، فاطمہ کے بعد آسمان و زمین بدصورت معلوم ہوتے ہیں، اور کبھی بھی میرے دل کا غم ہلکا نہیں ہو رہا ہے۔ میری آنکھیں نیند سے نا آشنا ہیں اور میرا دل سوز غم سے جل رہا ہے، جب تک کہ خدا مجھے آپ کے جوار میں بسا دے۔
بی بی فاطمہ کی شخصیت ہر دور کی خواتین کے لۓ ایک مثال ہے ۔ان کی پردے کی پابندی ، ان کی حق گوئی ، ان کی عبادت گزاری اور ان کی خدمت گزاری تمام خواتین کے لۓ ایک مثال ہے۔ اللہ ہم سب کو ان کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرماۓ۔الی آمین

MIAN MUHAMMAD HANIFPRESIDENT PMLN FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website