پرویز خٹک کس منہ سے میٹرو بنا رہے ہیں، تنقید کر کے اب میاں صاحب کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں، چوہدری نعیم
پیرس(ایس ایم حسنین) چوہدری نعیم جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس(آزا دکشمیر ) نے اپنے بیان میں خیبرپختونخوا حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کس منہ سے میٹرو منصوبہ لگارہے ہیں، جبکہ یہی میٹرو خان صاحب کو اور ان کے حواریوں کو چھبتی تھی۔تحریک انصاف والے بھی اس مجذوب کی طرح ہیں جسے سارا دن ناچنے کے بعد پتہ چلے دیگ میں تو پانی ابل رہا تھا.