اسلام آباد(یس اردو نیوز) نوازشریف دسمبر 2019 میں علاج کے سلسلے میں ضمانت لے کر لندن گئے تھے جبکہ اس سے قبل بھی ایک ریسٹورنٹ میں ان کی تصویر وائرل ہو چکی ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اہلخانہ کیساتھ ایک اور تصویر وائرل وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف کو سڑک پر موجود کسی چھوٹے ہوٹل پر بیٹھے دیکھا گیا ہے۔ تصویر میں ان کے ساتھ اہلخانہ موجود تھے۔ تصویر میں بظاہر ہوں محسوس ہو رہا ہے کہ شاید انہیں اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہے کہ کسی نے ان کی تصویر بنا لی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لندن کے ایک ہوٹل میں موجود تھے۔اس تصویر میں نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف،اسحاق ڈار اور دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بھی موجود ہیں،چونکہ نواز شریف ضمانت پر رہا ہیں اور علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں لہذا اس تصویر نے سب کو حیران کر دیا تھا جس کے بعد سابق وزیراعظم کو تنقید کا بھی خوب سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ تصویر وائرل ہوتے ہی حکومت کی جانب سے بھی فوری ایکشن لیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی فوری نوٹس لے لیا تھا۔ اس تصویر کو تذکرہ وفاقی کابینہ کے اجلاس تک پہنچ گیا تھا جہاں نوازشریف کی اس تصویر کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ جنوری میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر کے تذکرے پر کہا تھا کہ سب فراڈیے ہیں، وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے نوازشریف کی تصویر دیکھی ہے، سب فراڈیے ہیں۔
اس کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے بھی فوری طور پر نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کو مسترد کر دیا گیا تھا تا ہم انہیں فوری واپسی کے احکامات بھی جاری کئے گئے تھے، تا ہم ابھی تک وہ واپس نہیں آئے۔ ماضی کی طرح نوازشریف کی اب ایک اور تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک عام شخص کی طرح لندن کی سڑک پر موجود کسی ہوٹل پر اپنے اہلخانہ کے ساتھ دیکھا گیا ہے