لاہور (ویب ڈیسک) نواز شریف کی روبکار کوٹ لکھپت انتظامیہ کو موصول ہوگئی ہے، جیل عملہ روبکار پر دستخط کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔ سابق وزیراعظم کو رہائی کا پروانہ مل گیا، میاں نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے العزیز ریفرنس کیس میں عبوری ضمانت کی روبکار سروسز اسپتال پہنچادی گئی
جس پر نواز شریف نے دستخط کر دیے۔ نواز شریف کو اب کسی بھی وقت شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی انسانی بنیادوں پر منگل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت نے عبوری ضمانت کے لیے 20، 20 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ نواز شریف کے ای سی جی اوردیگرکارڈیک طبی ٹیسٹوں کی رپورٹس نارمل آئی ہیں، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد45ہزار سے زائد ہوگئی ہے جو طبی نکتہ نگاہ سے اچھی علامات ہیں، نواز شریف کا بلڈ پریشر اور دیگر کیے جانے والے طبی ٹیسٹ کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈکے ارکان نے اطمینان کا اظہارکیا ہے تاہم میڈیکل بورڈکے ارکان کی جانب نواز شریف کی فیمیلی سے کہا گیا ہے کہ وہ نوازشریف سے کم سے کم ملاقات کریں۔ میڈیکل بورڈکے ارکان نے مریم نواز اور شہبازشریف سے یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤںکونوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہ دیں، میڈیکل بورڈکے ماہرین نے نواز شریف کی ہارٹ اٹیک کی علامات نارمل آنے پر بھی اطمینان کا اظہارکیا ہے تاہم نواز شریف نے امراض خون کے ماہر ڈاکٹرطاہر شمسی سے مسلسل رابطے اور نجی طور پر علاج کرانے کی یقین دہانی بھی لی ہے، نواز شریف نے میڈیکل بورڈکے تمام اراکان کا انتہائی شکریہ بھی اداکیا۔