counter easy hit

پنجاب نہیں جائونگا، نواز شریف کا لندن ہائی کمیشن سے وارنٹ وصول کرنے سے انکار

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی کمیشن سے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری 17 ستمبر کو ہی لندن ہائی کمیشن کو بھجوا دیے تھے۔ ہائی کمیشن جس پیشرفت سے آگاہ کرے گا وہ عدالت کےعلم میں لائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وارنٹ برطانوی وقت کے مطابق صبح 10:30 پر بھيجے گئے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وارنٹ گرفتاری سیکریٹری خارجہ کو ارسال کرتے ہوئے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا تھا۔ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔منگل 15 ستمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی بالکل ناکام ہو چکی ہے،عمران خان نے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کا فیصلہ کر کے بہت عقلمندی والا کام کیا۔نواز شریف کے پاس اب پاکستان واپس آنے کی کوئی گنجائش نہیں،انہوں نے پاکستان آنے کے تمام دروازے بند کر دئیے۔نواز شریف اب برطانیہ میں سیاسی پناہ لیں گے۔

جو بھی یہ سوچ رہا ہے کہ نواز شریف عمران خان کی حکومت میں وطن واپس آئے گا تو میرے خیال سے اس کو اپنی رائے بدل لینی چاہئیے۔یہ اس اسمبلی کو گالیاں دے رہیں ہیں جس کے لیے ووٹ مانگنے ایک ایک کے دروازے پر گئے،یہ اپنی بات پر قائم ہیں تو استعفیٰ دیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں آج بیان دے رہا ہوں کہ یہ کوئی استفعیٰ نہیں دیں گے اور نہ ہی کوئی تحریک چلائیں گے،یہ تمام لوگ جیلوں کی رونق بڑھانے جا رہے ہیں۔

یہ تمام لوگ نیب زدہ ہیں۔میں آج بتا رہوں کہ ’ش لیگ ‘ بن کر رہے گی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹ کو عزت دیتے ہو، پھر کہتے ہو ووٹ کو عزت دو، میں کہتا ہوں کورٹ کو عزت دو، سارے بھگوڑے لندن میں جمع ہیں،فیٹف قانون بننے کے بعد جیلیں ان کا مقدر ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) قانون بننے کے بعد جیلیں ان سب کا مقدر ہیں، عدالتیں ضمانت دے دیں تو کچھ کہہ نہیں سکتا،ان کا برا وقت شروع ہونیوالا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کیسز ان پر تلوار کی طرح لٹک رہے ہیںوفاقی وزیر نے کہاکہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے داماد سمیت سب چھاؤنی ڈال کر لندن میں بیٹھے ہیں، ان کی تقریروں پر کوئی پابندی نہیں تھی، سب چینلوں نے دکھایا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ووٹ کوعزت دو لیکن میں کہتا ہوں کورٹ کو بھی عزت دو۔
نواز شریف کا برطانوی کمیشن سے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے

اس سے قبل بدھ 9 ستمبر کو احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغر علی نے جعلی اکاؤنٹس کے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا اور دائمی وارنٹ بھی جاری کرتے ہوئے 7 دن کے اندر نیب سے نواز شریف کی جائیداد کی تفصیل طلب کی تھیں۔ خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف اے پی سی کر رہی ہیں جس پر حکمران جماعت کا کہنا ہے کہ مفرور مجرم اے پی سی میں خطاب نہیں کر سکتا ہے ، اگرخطاب کیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، واضح رہے کہ قانونی چارہ جوئی دائمی وارنٹ گرفتاری کی مد میں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کے دوران نواز شریف کی حاضری کیلئے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تعمیل کیلئے سیکرٹری خارجہ کو ارسال کر دئیے ہیں اور دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website