میاں نواز شریف صاحب کو جیل بھیجنا ایسے ہی ہے جیسے آج بھی ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ ڈکٹیٹر کا نظام چل رہا ہے، جاوید بٹ سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس
ہمارے قائد نے مقدمہ اس لیے نہیں لڑا کہ انصاف کی توقع تھی، بلکہ اس لیے کہ عوام کو جرائم کی حقیقت کا پتہ چل جائے وہ جیل کی کوٹھری میں جاکر ’ووٹ کو عزت دو‘ کا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں جیل جاتے وقت میں یہ سوچ رہا ہوں جیسے پورا ملک جیل بن چکا ہے پہلے ہم ریاست کے اندر ریاست کی بات کرتے تھے مگر اب معاملہ ریاست کے اوپر ریاست تک آن پہنچا ہے اور ہم انگریزوں کی غلامی سے نکل کر اپنوں کی غلامی میں آ گئے ہیں میاں صاحب اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کے قائل ہیں، پاکستان کے ہر ادارے کا احترام کرتے ہیں لیکن جی حضوری کر کے اقتدار میں رہنا میاں صاحب سمیت ہم سب کو ایک لمحے کے لیے قبول نہیں ہے ہمارے قائد کی نظر میں عوام کی رائے کو اہمیت حاصل ہے انھیں ’بھیڑ بکریاں‘ نہ سمجھا جائے