پیرس، مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جنت نظیر وادی کشمیر پربھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف 27 اکتوبر ایفل ٹاور پربھرپور مظاہرہ کیا جائیگا، میاں ناظم حسین
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کی معروف سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت میاں ناظم حسین نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت ہمارےایمان کا حصہ ہے۔ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 27 اکتوبر 2019 کو ایفل ٹاور پر بھرپور مظاہرہ کیا جائیگا ، مظاہرے کامقصدمقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو دنیا میں بے نقاب کرنا ہے ، ’’مقبوضہ کشمیر کے بچوں، مائوں بہنوں اوربیٹیوں،بزرگوں کیلئے آواز اٹھانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے‘۔ پیرس کی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی جذبہ اتحاد کا فقیدالمثال اظہار کریگی۔
واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو پچاس سے زائد دن تک جاری رہا ہے ، وادی میں کاروباراور تعلیمی ادارے بند اور ٹرانسپورٹ معطل رہی ہے، کشمیری عوام کو کھانے پینے کی اشیا او ردواؤں کے سنگین بحران کا شکاررکھنا انتہائی غیر انسانی سلوک ہے بھارت کے غاصبانہ قبضے اورجبر کیخلاف پیرس کے معروف مقام ایفل ٹاور پر27 اکتوبر شام 04 بجے بھرپورمظاہرہ کیا جائیگا۔