اسلام آباد(ویب ڈیسک) نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیرسےمتعلق ریفرنس میں بابراعوان سمیت 5 ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا، گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر جج نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوگی، جس میں بابراعوان سمیت 5 ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ ساڑھے12بجےسنایاجائےگا۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنائیں گے۔گزشتہ روز احتساب عدالت میں نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت جج محمد ارشد ملک نے کی تھی، دوران سماعت جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ نندی پور پاور پروجکیٹ ریفرنس میں کتنے ملزمان ہیں؟، ملزمان کے خلاف کیا الزام ہے مختصر بتا دیں،کیا ملزمان پر کرپشن اور رشوت کا الزام ہے؟ پھر ملزمان پر کیا الزام ہے بتا دیں۔جس پر نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود ملزمان کی بریت کی درخواستوں کے خلاف د لائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سات ملزمان ہیں بریت کی پانچ درخواستیں دائر ہوئی ہیں،کیس میں چار گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا کسی بھی ملزم کے خلاف کرپشن اور رشوت لینے کا الزام نہیں ہے، ملزمان پر بددہانتی کا الزام ہے، وزیر اعظم کابینہ کے احکامات کے باوجود پراجیکٹ میں تاخیر کی گئی،پراجیکٹ میں تاخیر سے27بلین کا نقصان ہوا۔وکیل راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے 425 میگا واٹ بجلی پیدا ہونی تھی،آج تک نندی پور پاور پلانٹ سے کوئی بجلی پیدا نہیں ہوئی، نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے حوا لے سے ایک ریفرنس لاہور میں بھی زیر التوا ہے،2014سے انکوائری شروع ہوئی تو 2017 تک نیب نے کیا کیا، نیب نے جان بوجھ کر مناسب وقت کا انتظار کر کے ریفرنس فائل کیا۔ اورآج ان کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا گیا۔