نئے سال کی آمد پرمینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد گورسی اور انکی پوری ادارتی ٹیم کو یس اردو نیوز کی پانچویں سالگرہ کی مبارکباد، میاں ذوالفقار جتالہ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابق صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے کہا ہے کہ نئے سال کی آمد اور یس اردو نیوز کی پانچویں سالگرہ پر یس اردو نیوز کے مینجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد گورسی اور انکی پوری ادارتی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جب کہ صحافت اورصحافتی اداروں نے حکومت اور حکومتی اداروں کو بدترین تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس وقت میں ہوا کے مخالف سمت میں چلنا یس اردو نیوز نے سیاسی کارکنوں اور راہنمائوں کے دل میں گھر کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جبکہ تمام صحافتی اداروں کے مالکان حکومت کو نیچا دکھانے کیلئے اپنے ہی ورکرز کا معاشی قتل کر رہے ہیں ایسے میں یس اردو نیوز کے مالکان نے اپنی ٹیم کوبروقت اور بہتر تنخواہیں ادا کروالے ایسے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ادارے پھلنے پھولنے چاہئیں اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ روزنامہ یس اردو نیوز کی کامیابیوں کی جانب رواں دواں ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ اس میں کام کرنے والے کارکن اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انتہائی محنت اور دیانت داری سے ادا کر رہے ہیں، وہ صحافتی ادارے جو اپنے کارکنان کو بروقت تنخواہیں ادا نہیں کر رہے یہ ان کیلئے ایک پیغام بھی ہے ۔