پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے 27 جنوری کو ایفل ٹاور پر دن 03:00 بجے ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کریگی، میاں ذوالفقار جتالہ
پیرس(یس اردو مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے 27 جنوری کو ایفل ٹاور پر دن 03:00 بجے ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” بھارت کے یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منانا ہمارا حق ہے۔ کیونکہ بھارت نے ہمارے کشمیری بھائیوں کے جمہوری حقوق کو سلب کر رکھا ہے۔ یہ بھارت ہی ہے جس نے یہ وعدہ کیا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا-لیکن ہمیں آج تک یہ موقع فراہم نہیں کیا گیا ہے”۔۔
پیرس، بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ، تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی بھرپور شرکت کریگی
احتجاجی مظاہرہ ستائیس جنوری بروز اتوار دن تین بجے بمقام ایفل ٹاور پیرس۔
بھارت کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ستائیس جنوری بروز اتوار دوپہر تین بجے سے پانچ بجے تک میٹرو ٹروکاڈیرو ایفل ٹاور پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تمام پاکستانی اور کشمیری خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ اس مظاہرہ میں شرکت فرمائیں۔
تمام پاکستانی اور کشمیری خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ اس مظاہرہ میں شرکت فرمائیں۔
منجانب : میاں ذوالفقار جتالہ ۔ چوہدری منیر احمد وڑائچ ۔ محمد یوسف خان ، چوہدری کامران یوسف گھمن ۔ ماجد چیمہ ،راجہ علی اصغر ، چوہدری سجاد ڈوگہ ، قاری فاروق احمد فاروقی ، میاں محمد امجد ،محترمہ آصفہ ہاشمی ، راجہ اشفاق احمد ، اختر علی بٹ ، چوہدری نوید پکھووال ، راجہ مظہر ذمہ واریہ ، سردار ظہور اقبال ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، یاسر قدیر ، چوہدری ذوالفقار نگیال ، اصغر صغیر ، میاں ساجد گورسی ، شیخ نعمت اللہ ، عصمت اللہ تارڑ ، صاحبزادہ عتیق الرحمن ۔
پاکستانی و کشمیری کمیونٹی فرانس