counter easy hit

پاکستانی قوم کو سینیٹ آف پاکستان میں علامہ اقبال اور قائد اعظم کے وارث کی انٹری مبارک ہو، میاں ذوالفقار جتالہ

پاکستانی قوم کو سینیٹ آف پاکستان میں علامہ اقبال اور قائد اعظم کے وارث کی انٹری مبارک ہو، میاں ذوالفقار جتالہ

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے تحریک انصاف کی طرف سے نو منتخب سینیٹرز ولید اقبال اور سیمی ایزدی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالاآخر قائد اعظم اور علامہ اقبال ؒ کے افکار کے وارث سینیٹ آف پاکستان میں پون صدے کے بعد پہنچ گئے۔ تمام قوم کو مبارک باد اور پون صدی تک منافع خور اور انگریزوں کے پٹھو کوشش کرتے رہے کہ علامہ اقبال ؒ اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے ورثا دوبارہ سیاست میں نہ آسکیں مگر وزیراعظم پاکستان کے ویژن نے ان سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے پاکستان کے اصل وارثوں کو پارلیمان اور سینیٹ کی راہ دکھا ئی ہے ۔

یہ ایک قابل فخر تاریخی لمحہ ہے جس کیلئے رب کریم کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔ وزیراعظم پاکستان کو خصوصی طور پر اور پاکستان اور فرانس میں تمام تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور کارکنان کو بھرپور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

mian zulifqar jatala, PRESIDENT, PTI, FRANCE