دوتہائی اکثریت کے باوجود ن لیگ کا جنوبی پنجاب صوبہ کے معاملے میں بدنیتی کا مظاہرہ ،میاں ذوالفقار جتالہ
پیرس (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے کہا ہے کہ ماضی میں جنوبی پنجاب صوبہ نہ بنا کر دو تہائی اکثریت والی مسلم لیگ ن نے بدنیتی کا مظاہرہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) اپنی دوتہائی اکثریت کے بل بوتے پر جنوبی پنجاب صوبہ بنا سکتی تھی مگر انہوں نے بدنیتی کا مظاہرہ کیا،
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بہت اہم معاملہ ہے، اس کے لئے جس جس نے جدوجہد اور کوششیں کیں ان جنوبی پنجاب کے راہنمائوں کو تحریک انصاف سے قوی امید ہے کہ تحریک انصاف فاٹا انضمام کے بعد جنوبی پنجاب بھی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس دو تہائی اکثریت تھی لیکن وہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لئے سنجیدہ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نیت ٹھیک نہ ہونے کی سزا ملی ہے، شہباز شریف اور اویس لغاری بری طرح ہمارے امیدواروں سے ہارے ہیں، ابھی بھی اگر وہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو انہیں پھر الیکشن میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔