پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے کہا ہے کہ میری پاکستان سے پیار کرنے والوں اور خصوصا پی ٹی آئی کارکنوں سے پر جوش اپیل ہے کہ وہ 30 ستمبر 2018 کو منعقد ہونے والے میلے میں بھاشا اور مہمنڈ ڈیم کے لئے فنڈ ریزنگ والے ایونٹ میں ضرور شرکت کریں ۔ اور دل کھول کر فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں ۔یہ پاکستان کی بقا کا مسلئہ ہے ۔
وہ ہر طرح سےشرکا اور ڈونرز کی معاونت کےلئے ہمہ تن موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیس کروڑ عوام اور پاکستان کی بقا کی جنگ ہے انشااللہ ہم عوام کی مدد سے جیتیں گے۔