counter easy hit

مائیکل کلارک آسٹریلوی بورڈ اور کھلاڑیوں میں تنازع ختم کرانے کیلیے سرگرم

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان مالی معاملات پر جاری تنازع حل کرنے کے لئے تجویز پیش کردی۔

Michael Clarke active to finish the dispute in the Australian board and players

Michael Clarke active to finish the dispute in the Australian board and players

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بورڈ کی جانب سے تنخواہوں کے معاملے پر نئے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے پہلے بھی بے روزگار ہوچکے ہیں اور اب تنازع اس قدر شدت اختیار کرگیا ہے کہ اس کی وجہ سے ایشز سیریز منسوخ ہونے کا خدشہ ہے تاہم تنازع کے حل کے لئے سابق کپتان مائیکل کلارک میدان میں آگئے ہیں۔ مائیکل کلارک نے تجویز پیش کی ہے کہ دونوں فریقین کو باہمی رضامندی کے ساتھ تنخواہوں کے معاملے پر ہونے والے گزشتہ معاہدے کو ایک سال کے لئے بڑھا دینا چاہیئے جس کے بعد ایک سال کے دوران کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کو کسی ایک معاہدے پر راضی ہونا چاہیئے۔ کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی کی کوئی صورت نہ نکلنے کی صورت میں انگلینڈ کے خلاف 23 نومبر سے شروع ہونے والی ایشز سیریز کے منسوخ ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ یہ کرکٹ کے لئے بہت بدقسمتی ہے، کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیئے۔ مائیکل کلارک نے کہا کہ تمام کھلاڑی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اس لئے انہیں کھیلنے دیا جائے اور ایشز سیریز کے لئے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر اپنے کھیل پر دیہان دینا ہوگا تاہم اس کے لئے مالی معاملات کے پچھلے معاہدے کو 12 ماہ کے لئے بڑھانا ہوگا۔ کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ انہیں بورڈ کے حاصل ریونیو میں سے رقم ادا کی جائے تاہم کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کو تنخواہوں سے ہٹ کر ادائیگی کا کوئی دوسرا طریقہ اختیار کیا گیا تو اس سے نچلی سطح پر کرکٹ متاثر ہوگی۔ دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو نئے معاہدے پر دستخط کے لئے یکم جولائی کی ڈیڈ لائن دی تھی تاہم کسی کھلاڑی نے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کئے جس کے بعد باعث 230 کھلاڑی بے روزگار ہوگئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website