counter easy hit

مائیکل کلارک کا بطور کوچ کرکٹ میں نئی اننگز کا آغاز

سابق آسٹریلین کرکٹ کپتان مائیکل کلارک نئی اننگز شروع کرنے جارہے ہیں۔ 2015ایشز سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ اب بحیثیت کوچ اور مینٹور کرکٹ فیلڈ کا رخ کریں گے۔

Michael clarke starts the new innings as a cricket coach

Michael clarke starts the new innings as a cricket coach

انہیں سری لنکا کے خلاف رواں ماہ کی15 تاریخ کو ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت ایڈم ووجز کریں گے۔ اس بارے میں مائیکل کلارک کہتے ہیں کہ میں ٹیم کی کوچنگ کا بے چینی سے منتظر ہوں۔ ٹیم میں چند تجربہ کار اور کچھ نئے پلیئرز شامل ہیں، ان میں بعض کے ساتھ میں کھیل چکا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ تجربہ بہت اچھا رہے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ اسکوڈ میں کئی ٹیسٹ اور انٹرنیشنل پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی سلیکٹر اور سابق کپتان گریگ چیپل کہتے ہیں کہ مذکورہ پلیئرز کو موقع دینے کا مقصد یہ ہے کہ وہ فارم اور فٹنس ثابت کرسکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ول پکوسکی، جیسن سنگھا اور ارجن نائر جیسے نوجوان پلیئرز کیلئے بہتر موقع ہے۔ منتخب پلیئرز میں ایڈم ووجز (کپتان)، جارج بیلی، جو برنز، ایلیکس کیری، ارجن نائر، جیمز پیٹنسن، ول پکوسکی ، جیسن سنگھا ، ڈی ایکری شارٹ، ہینری تھونٹن، ڈینیئل ورل اور میتھیو شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website