سڈنی: آسٹریلیا کے سابق اوپنر مائیکل سلیٹر کو اپنی ہی 2 خواتین دوستوں سے الجھنے پر جہاز سے فوراً اتار دیا گیا۔ مائیکل سلیٹر سڈنی سے اپنے آبائی علاقے واگاواگا جانے کیلیے جہاز پر سوار ہوئے جہاں پر اپنی ہی 2 خواتین دوستوں کے ساتھ ان کی بحث ہوگئی، جس کے بعد انھوں نے خود کو جہاز کے ٹوائلٹ میں بند کردیا، انھیں باہر نکالنے کیلیے سیکیورٹی طلب کرنا پڑی اور پھر جہاز سے اتار دیا گیا۔ اس ہنگامے کی وجہ سے فلائٹ آدھے گھنٹے تاخیر کا شکاربھی ہوئی تاہم بعد میں سلیٹر نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی۔