counter easy hit

مشل اوباما کیجانب سے ٹرمپ کے بیانات کی شدید مذمت

Michelle Obama condemned Trump statements Panjab

Michelle Obama condemned Trump statements Panjab

صدر باراک اوباما کے بعد اب مشل اوباما نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، جبکہ ہلیری نے کہا ہے دنیا یہ جان چکی ہے کہ ٹرمپ کون ہے؟ دوسری جانب ٹرمپ نے اپنے اوپر عائد الزامات کو من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ۔

ریاست نیو ہمشائر میں ہلیری کلنٹن کے حامیوں سے خطاب میں امریکی خاتون اول کا کہنا تھا کہ ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کے خواتین کے بارے میں نازیبا بیان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کھلے عام نازیبا گفتگو کرنا پریشانی اور ظالمانہ بات ہے ۔

ریاست کیلی فورنیا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اپنی مہم کے دوران ایک بالکل مختلف کی اقدار اور نظریات پیش کررہے ہیں ۔۔ اب ثابت ہوچکا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کون ہیں؟ اور ان انتخابات میں ہمیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم کون ہیں ۔۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے حوالےسے اپنے اوپر عائد کیے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کی انہیں روکنے کے لیے ہلیری کلنٹن اور ایک امریکی اخبارات انکے خلاف گھنائونی مہم چلارہے ہیں ۔

ان پر عائد کیے جانے والے الزامات من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں ۔انہوں نے مذکورہ اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا ۔

ری پبلکن نائب صدارتی امیدوار مائیک پینس نے ڈونلڈ پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا دوسرے مباحثے میں بڑی عاجزی کا مظاہرہ کیا اور انہیں ٹرمپ کا ساتھ دینے پر فخر ہے ۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ خواتین کے حوالے سے ٹرمپ کے بیانات کا دفاع نہیں کرسکتے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website