پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ہائی پرفارمنس کیمپ جوائن کرلیا جہاں انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع کردی۔
ہائی پرفارمنس کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے جس میں نوجوان کرکٹرز صبح کا سیشن ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کرتے ہیں ۔ بدھ کی صبح ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دوسرے کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ ایل سی سی گراؤنڈ کے سیشن میں شرکت کی جس میں انہوں نے کرکٹرز کو لیکچر بھی دیا۔ لیکچر میں مکی آرتھر کا فوکس فٹنس کو بہتر بنانے پر رہا۔ قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ نہ ہونے کی وجہ سے کوچنگ اسٹاف ہائی پرفارمنس کیمپ ہی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کےجو کھلاڑی اس وقت ملک میں ہیں وہ این سی اے میں ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ زیادہ تر کھلاڑیوں کی بیرون ملک مصروفیت کے باعث پہلے ہی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔