counter easy hit

مائیکروسافٹ کا پہلا ونڈوز 10 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر متعارف

Microsoft first introduced Windows 10 desktop computers

Microsoft first introduced Windows 10 desktop computers

مائیکروسافٹ نے اپنا پہلا آل ان ون ونڈوز 10 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سرفیس سٹوڈیو متعارف کرا دیا ہے۔

لاہور(نیٹ نیوز)مائیکروسافٹ نے اپنا پہلا آل ان ون ونڈوز 10 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سرفیس سٹوڈیو متعارف کرا دیا ہے ۔ایک تقریب کے دوران اس کمپیوٹر کو متعارف کرایا گیا جو ایلومنیم سے تیار کیا گیا ہے جس کیساتھ 28 انچ کی پکسل سنس ڈسپلے ٹچ سکرین بھی ہے جسکی موٹائی محض 12.5 ملی میٹر ہے ۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ سب سے پتلی ایل سی ڈی سکرین ہے جو کسی آل ان ون کمپیوٹر کیلئے تیار کی گئی ہے ۔یہ سکرین گوریلا گلاس سے تیار کی گئی ہے اور اس پر 13.5 ملین پکسلز 192ppi کے ساتھ موجود ہیں۔اپنے ڈیزائن سے ہٹ کر بھی سرفیس سٹوڈیو بہت زیادہ طاقتور ہے جس میں کواڈ کور انٹیل کور آئی سیون پروسیسر، 2 جی بی سٹوریج، 980ایم گرافکس اور سٹیریو 2.1 سپیکرز ڈولبی آڈیو ٹیوننگ کیساتھ ہیں جبکہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ کورٹانا کیلئے ایک مائیک بھی ہے 2399 ڈالر کی اس ڈیوائس کو مائیکرو سافٹ نے اب تک کا سب سے طاقتور کمپیوٹر قرار دیا ہے جو نومبر میں فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website