counter easy hit

پاک بھارت کشیدگی کے دنوں میں میکا سنگھ کی پاکستان آمد۔۔۔ بھارتی گلوکار کس اعلیٰ شخصیت کی بیٹی کی شادی کی تقریب کو چار چاند لگانے پاکستان پہنچے تھے؟ تہلکہ خیز انکشاف

Mika Singh arrives in Pakistan during the days of Pak-India tension. The Indian singer arrived in Pakistan to celebrate the wedding of the daughter of which high personality? Spicy disclosure

کراچی (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باوجود بھارتی گلوکار میکا سنگھ کی کراچی کی ایک تقریب میں پرفارمنس نے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے جس پر میکا سنگھ کو ویزا جاری کرنے پر پاکستانی حکام اور پاکستان میں پرفارم کرنے پر بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو تنقید کا سامنا ہے۔ جبکہ بھارت نے میکا سنگھ پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔تاہم اب اس تقریب کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بین الاقوامی اخبار کے مطابق اس تقریب میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے کچھ افسران اور مبینہ طور پر بھارت میں انتہائی مطلوب انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔ یہ تقریب ارب پتی عدنان اسد کے بنگلے پر 8 اگست کو منعقد کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدنان اسد جو پاکستان کے سابق آرمی چیف اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کزن ہے، نے اپنے بنگلے پر ایک ”میکا سنگھ نائٹ” کا اہتمام کیا ، یہ تقریب ان کی بیٹی کی مہندی کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی۔عدنان اسد کی رہائش گاہ کراچی کے علاقہ ڈیفنس کے فیز 8 میں ہے۔ اور یہ جگہ کراچی میں انیس ابراہیم اور چھوٹا شکیل کی رہائشگاہوں سے زیادہ دور نہیں ہے۔ سینئیر صحافی نے بتایا کہ معمولی سے ٹشو پیپر بنانے والا عدنان اسد اپنے کزن جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں کراچی کی اعلیٰ ترین کاروباری شخصیات کی صف میں شامل ہوا۔ اسد عدنان کا تعلق پاکستان کے اچھے اور سینئیر کرکٹرز سے بھی رہا جن میں عمران خان ، جاوید میانداد اور ظہیر عباس بھی شامل تھے۔ عمران خان سے قربت کی وجہ سے ہی اسد عدنان میکا سنگھ کا ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور کراچی میں اپنے بنگلے پر بالی وڈ نائٹ کا اہتمام کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پیدا ہونے والے سخت کشیدہ حالات میں بھی بھارت کے 14 فنکاروں کو خصوصی مہمانوں کی طرح سلوک کرتے ہوئے ویزوں کا اجرا کیا تھا۔ فنکار میکا سنگھ ، امرک سنگھ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو 8 اگست سے ایک ماہ کا وزٹ ویزہ جاری کیا گیا تھا۔ جس کے بعد آ ل انڈیا سینے ورکرز ایسوسی ایشن (AICWA)نے موجودہ دور کے مقبول گلوکار میکا سنگھ پر پابندی عائد کر دی جس کے تحت وہ آئندہ سے ہندوستان کی کسی بھی فلم میں پلے بیک گائیکی نہیں کر سکیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website