کتا ایک انسان دوست اور وفادار جانور ہے اب اس کتے کو دیکھ لیجئے جس کی اس ننھے میاں سے پکی دوستی ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آنیو الا یہ پالتو کتا اپنے ننھے مالک سے خوب پیارجتا رہا ہے اور سونے پر سہاگا تو دیکھئے کہ چھوٹو میاں بھی پالتو کتے کے ساتھ کھیلتے اور تفریح کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کیا مجال کہ کتے کو پاس سے بھگائیں یا پھر ڈر جائیں بلکہ خوشی میں قہقہے لگاتے نظر آرہے ہیں۔