افغانستان کے کے دارالحکومت کابل میں شرپسندوں نے پاکستانی سفارتخانے میں توڑپھوڑکی کوشش کی جس پر پاکستان نے افغان حکام سے سفارتی عملے کو سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یس نیوز کے مطابق کابل میں افغان پارلیمنٹ کے قریب دھماکے کے خلاف شرپسندوں کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا، مظا ہرے میں شامل شر پسند جتھے نے پاکستانی سفارت خانے میں گھسنے اور عمارت میں توڑ پھوڑ کی کوشش کی۔سفارتی ذرائع کے مطابق کابل میں ہونے والے اس مظاہرے کی قیادت افغانستان کے خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے سابق چیف امراللہ کررہے تھے۔ مظاہرین نے مختل پلے کارڈز اور بینر اٹھارکھے تھے جن پر پاکستان مخالف نعرے درج تھے۔ دوسری جانب پاکستان نے افغان حکام سے سفارت کاروں اورسفارت خانے کو سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔