counter easy hit

شوال میں دہشتگردوں سے جھڑپ، لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور سپاہی شہید، 6 دہشتگرد جہنم واصل

Soldier

Soldier

شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب زمینی کارروائی جاری ہے۔ پاک فوج کے جوان دہشتگردوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آج دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد جہنم واصل کئے جا چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے دوران پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور ایک سپاہی اپنے وطن کیلئے جان دے کر شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ہیں۔