اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ جو فوج اپنے کرپٹ جرنیلوں کوہٹانا جانتی ہے وہ کرپٹ سیاستدانوں کوبھی نہیں چھوڑے گی۔
میں پہلے سے ہی کہہ رہا تھاکہ اگست سے ستمبرتک کرپشن کی ڈیڈلائن ہے جس میں پہلا امتحان ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاست میں ایک نئی تبدیلی آئی ہے۔