لاہور (یس ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں پر اتفاق کرنے والے اب سیاسی تماشا کریں گے، حکومت جو بات خود کرنے کی جرأت نہیں رکھتی وہ اپنے اتحادیوں سے کہلواتی ہے، لاہور میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کونسل سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ملکی قانون اور پولیس سسٹم دہشت گردوں کو تحفظ دیتے رہے ہیں
فوجی عدالتوں پر اتفاق کرنے والے اب سیاسی تماشا کریں گے، حکومت جو بات خود کرنے کی جرات نہیں رکھتی وہ اپنے اتحادیوں سے کہلواتی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ آئینی گنجائش کی بات کرنے والے بتائیں کیا آئین بے گناہوں کو قتل اور ملکی خزانہ لوٹنے کی اجازت دیتا ہے۔