امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں، سیاسی استحکام اور مذاکرات ہیں۔ پاکستان اور بھارت کو بامعنی مذاکرات کرنے ہوں گے اسی سے خطے میں امن واستحکام ممکن ہوگا۔
Military is not the solution for afghan problem political stability is the solution, Aizaz chaudhry
امریکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگومیں اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان مسئلے کاحل فوجی مہم جوئی میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان اور بھار ت کو بامعنی مذاکرات کرنے ہوں گے، پاک بھارت بامعنی مذاکرات سے ہی خطے میں امن واستحکام ممکن ہوگا۔ امریکا میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کی باقیات کے خاتمے کیلئےشروع کیا گیا، دہشتگردی کیخلاف جاری ضرب عضب کے کامیاب نتائج نکلے ہیں۔ اعزاز چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام معاشی اعشاریے بلندی کی جانب گامزن ہیں اور پاکستان دنیا میں ابھرتی ہوئی حقیقت کی طرح سامنے آرہا ہے۔