میانمار کے مغربی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے باعث ہزارو روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش نقل مکانی کرگئے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میانمار فوج نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران 130 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔
بنگلہ دیشی حکام اور مقامی افراد کا کہنا تھا کہ متعدد روہنگیا مسلمانوں کو اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جب وہ ناف دریا عبور کررہے تھے جو میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان سرحدی تفریق ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر کو بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی جانب سے سمندر کی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2012 سے میانمار کی مغربی ریاست روہنگیا میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں اب تک ہزاروں لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں۔