میونخ (یس ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی پونے دو لاکھ فوج دہشتگردوں سے نمٹ رہی ہے اور یورپ کو اس کا احساس کرکے تعاون بڑھانا چاہیے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بات میونخ پہنچنے پر بات کرتے ہوئے کہی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن سے خطے کوبھی فائدہ ہو گا۔ انہوں نے مغربی ممالک پر زور دیاکہ وہ پاکستان کی امداد میں اضافہ کریں۔ وزیر دفاع کی ہفتے کو اپنے دو یورپی ہم منصبوں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ واضح رہے سیکیورٹی کانفرنس میں داعش سے مغرب کو خطرات پر بحث جاری ہے۔