counter easy hit

دودھ کون سے وقت پینا انسان کی دماغی صحت کیلئے سب سے زیادہ مفید اورپینے سے پہلے یہ کام کرلیں تو آپ کوقدرومنزلت بھی نصیب ہوگی؟

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) دودھ اللہ تبارک وتعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے۔ دودھ اپنے خواص کی بنا پر قدرتی اور فطری طورپر اس دنیا میں آنے کے بعد انسان کی پہلی غذا قرار پائی ہے۔ اسی سے اس کی افادیت اور انسان کے جسم کے ساتھ اس کی مطابقت کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔ لہذا دودھ کی قدر کرنا اور اس نعمت عظیم کے ثمرات کیلئے اس کا استعمال بہت ضروری ہے۔کسی بھی چیز کو استعمال کرنے کیلئے سب سے پہلی اور ضروری ہدایت باوضو ہونا ہے جوکہ کھانے کے بہترین آداب میں سے ہے اور اس کے اپنے فوائد ہیں مثلاً باوضو ہوکر کھانے پینےسے انسان کی قدر بڑھتی ہے۔ دودھ میں اللہ پاک کانور جھلکتا ہے۔ جو انتہائی دلکش اور دل پذیر بھی ہے۔
جس طرح ہم وقت پر ناشتہ اور دیگر کام کرتے ہیں بلکل اس ہی طرح اگر ہم دودھ کو بھی صحیح وقت پر پیئیں گے تو ہی یہ ہمیں فائدہ پہنچائے گا۔

ماہرین صحت کے مطابق دودھ پینے کا بہترین وقت شام اور رات ہے، رات کو آپ سونے کے لیے لیٹنے لگیں تو چند منٹ پہلے دودھ پیئیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو نیند بھی اچھی آئے گی جب کہ یہ حافظہ تیز کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکے گا۔

دوسری جانب ایسے بچے جن کی عمر 5 سال سے کم ہے ان کے لیے دودھ پینے کا بہترین وقت صبح ہے اور ان کے لیے روزانہ صبح دودھ پینا فائدہ مند ہوگا۔

شام اور رات کو دودھ پینا نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کیلشیئم جذب کرنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔

ہم سب کی خوراک کا ایک اہم حصہ ہے جسے صحت مند زندگی اور مضبوط ہڈیوں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دودھ پینے کا صحیح وقت کون سا ہے؟

MILK, IS, A, PERFECT, FOOD, ITEM, BUT, THE, TIME, TO, DRINK, MATTERS, FOR, YOUR, HEALTH

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website