کےلئے ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ دینے کےلئے گاہک بھی میدان میں آگیا۔
العربیہ کے مطابق مصر کے صدر سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کو آن لائن شاپنگ ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ۔ عبدالفتاح السیسی نے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدرمحمد مرسی کا تختہ الٹ کر اقتدار حاصل کیا تھا ۔فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کی طرف سے گزشتہ دنوں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہاگر ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے انہیں خود کو بھی فروخت کرنا پڑا تو وہ گریز نہیں کریں گے ۔مصری صدر کی طرف سے یہ اعلان ترقیاتی منصوبوں کو پیش کرتے ہوئے کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا اگر میرے فروخت ہونے سے کچھ بہتری آتی ہے تو میں خود کو بیچ دوں گا ، جبکہ مصری عوام بھی پبلک فنڈز میں عطیہ دیں ۔ ان کے اس اعلان کے فوری بعد ایک “ای بے” صارف نے مصری صدر کے ان الفاظ کو دیکھتے ہوئے انہیں ایک تفریحی پیج پر فروخت کے لیے پیش کر دیا ۔صارف کی طرف سے السیسی کی تصویر کےمعمولی استعمال شدہ فیلڈ مارشل کے نام سے اشتہار جاری کیا گیا ۔ تاہم اشتہار کے بعد مصری صدر کو خریدنے کے لیے ایک لاکھ ڈالرز سے زائد کی پیشکش بھی آگئی ۔گزشتہ سال روسی مسافر طیارہ گرنے سے مصر میں سیاحت کی صنعت متاثر ہوئی ہے جس سے معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے