ٹوئیٹر نے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے ساڑھے چھ لاکھ اکاؤنٹس معطل کردیے ہیں۔
ٹوئیٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کی معطلی کا عمل دوہزار پندرہ کے وسط سے شروع کیا گیا تھا ۔ اس دوران 6لاکھ 36ہزار اکاونٹس معطل کیے گئے جبکہ سال 2016 کے آخری چھ ماہ کے دوران تقریباً تین لاکھ 77ہزار مشتبہ اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹوئیٹر نے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے پوسٹ کئے گئے متنازع مواد کو ہٹانے کے لئے قانونی درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے۔