counter easy hit

منہاج سنٹر ویانا میں ماڈل ٹاون لاہور کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلیئے قرآن خوانی

MQI AUSTRIA

MQI AUSTRIA

ویانا (اکرم باجوہ) منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حاجی ملک محمد امین اعوان کی زیر قیادت 17 جون 2014ماڈل ٹاون لاہور کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلیئے قرآن خوانی کا انعقاد 17 جون بروز جمعہ شام سات بجے کیا گیا جس میں منہاج القرآن آسٹریا ،پاکستان عوامی تحریک آسٹریا اور پاکستانی کمیونٹی کی خواتین و مرد حضرات نے شرکت کی۔

قرآن خوانی سے قبل منہاج القرآن آسٹریا کے صدر ملک امین اعوان ،پاکستان عوامی تحریک آسٹریاصدر الحاج خواجہ محمد نسیم ،جنرل سیکرٹری عمران علی مغل اور علامہ مدثر اعوان نے جیونیوز اور جنگ نمائندہ آسٹریا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون 2014 منہاج القرآن انٹر نیشنل لاہور مرکز ماڈل ٹاون میں نہتے پاکستانیوں پر ریاستی دہشت گردی اور پولیس کی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج شہدائے ماڈل ٹاون سمیت تمام مظلوم پاکستانیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور عدل و انصاف کی فراہمی کیلیئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جنرل راحیل شریف سے سانحہ ماڈل ٹاون پر ایکشن لیکر ملٹری کورٹس کے زریعے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ علامہ مدثر اعوان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ایک عظیم سانحہ ہوا منہاج القرآن کے ورکروں اور کارکنوں نے پاکستان بچانے کیلیئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا ۔خواجہ نسیم نے کہا کہ جو بھی حکمران آیا اُس کو ایک دن واپس جانا ہے جب ان حکمرانوں کی حکومت ختم ہوگی تو علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں ہم ماڈل ٹاون کے 14 شہیدوں کا احساب لیں گے ۔عمران علی مغل نے کہا وقت ایک جیسا نہیں رہتا ہمیں ان حکمرانوں سے انصاف کی توقع نہیں ہم فوج کے سپہ سالار سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

منہاج القرآن آسٹریا کے صدر ملک امین اعوان نے کہا کہ دو سال ہوگے ان حکمرانوں نے 14 شہیدوں کے زمہ داروں کو انصاف کے کٹہرئے میں نہیں لاسکے ہمارئے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے دو سال انتظار کے بعد فوج سے انصاف کی اپیل کی ہے اُنہوں نے مذید کہا کہ میں تمام پاکستانی کمیونٹی اور سماجی ،سیاسی ،رفاہی اور تاجر برادری کا اور خوصاََجیونیوز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو حکمرانوں تک ہماری آواز پنچانے میں ہمارئے ساتھ تعاون کیااور دوسرئے حضرات جنہوں نے ہمارئے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاون لاہور پر اظہار یکجہتی کیا ۔آخر میں علامہ مد ثر اعوان نے ماڈل ٹاون کے 14 شہیدوں کے ایصال ثواب کیلیئے اجتمائی فاتحہ کرائی۔

ماڈل ٹاون لاہور کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلیئے قرآن خوانی کی گی اور قرآن خوانی کے بعد حاضرین کیلیئے منہاج سنٹر میں روزہ افطاری کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔