ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن سنٹر کے خصوصی معاون حاجی محمد اکبر کے سسر مرحوم گذشتہ دنوں پاکستان میں رضائے الہی سے وفات پاگئے۔ اِناّ للہ واِناّ الیہ َراجعون۔
منہاج القرآن سنٹر کی انتظامیہ کے جملہ احباب نے محترم حاجی اکبر اور انکے اہل خانہ سے مرحوم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے نماز جمعہ کے بعد خصوصی فاتحہ خوانی کی۔
علاوہ ازیں منہاج سنٹر کے ترجمان کے مطابق مرحوم کے ایصالِ ثواب کی خصوصی محفل منہاج القرآن سنٹرویانا میں آئندہ اتوار 4دسمبربوقت 16 UHR۔شام 4بجے منعقد ہوگی ۔ جس میں قرآن خوانی، درودوسلام ، نعت خوانی اور خصوصی ختم شریف پڑھ کر مرحوم کی روح کو ہدیہ ایصال کیا جائے گا۔
تمام خواتین وحضرات کو اس مبارک محفل میں بروقت شرکت کی دعوتِ عام ہے۔ مزید تفصیلات انتظامیہ منہاج سنٹر ویانا سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔