counter easy hit

منہاج سنٹر ویانا میںخواتین و حضرات کے لیے اگلا مفت جرمن کورس 4 دسمبر بروز جمعہ سے شروع ہوگا

ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا میں مقیم پاکستانی بہن بھائیوں کے لیے بہترین خوشخبری ہے کہ منہاج یوتھ لیگ کے پبلک ویلفیئرپروجیکٹ کے تحت پچھلے کئی سالوں سے جاری مفت بنیادی جرمن کورسزکا سلسلہ کامیابی سے جاری و ساری ہے۔ اس سلسلے میں اگلا کورس 4 دسمبر2015 بروز جمعہ سے شروع ہوگا جس میں خواتین و حضرات داخلہ لے سکتے ہیں۔ مفت جرمن کورس کی کلاس ہر ہفتہ دوبار (جمعہ و اتوار) کوہوگی۔

منہاج القرآن سنٹر کا عمدہ اخلاقی ماحول اور اردو یا پنجابی سے جرمن زبان سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔ خواہشمند خواتین و حضرات جلد از جلد کورس انچارج عمیر الطاف 0699- 10766863 یا محمد نعیم رضا قادری 0699-10925176 پر رابطہ کریں۔ مزید تازہ ترین تفصیلات کے لیے ہمارا فیس بک پیج www.facebook.com/minhajaustria لائیک کریں۔ شکریہ

Vienna News

Vienna News

Vienna News

Vienna News

Vienna News

Vienna News

Vienna News

Vienna News

Vienna News

Vienna News