جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق گذشتہ دنوں منہاج القرآن یورپین کونسلMECکے صدر محمداعجاز وڑائچ، صدر PATفرانس و یورپ حاجی محمداسلم چوہدری وصدر یوتھMEC چن نصیب کے ہمراہ جرمنی مشہور ترین صنعتی و کاروباری شہر فرانکفرٹ میں ٹہر کر جرمنی کے دارالحکومت برلن تشریف لائے۔جہاں انہوں نے دوسرے دن دوپہر١١ بجے جامع مسجد منہاج ا لقرآن میںمنہاج القرآن انٹرنیشنل برلن اور پاکستان عوامی تحریک برلن کے کارکنوں ، اراکین اور عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا،جس میں تحریک منہاج القرآن کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ،پاکستان عوامی تحریک یورپ کے سینئر رہنماوچیف کوآرڈینیٹر،منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے سر پرست محمد شکیل چغتائی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس کی صدارت خود محمد اعجاز وڑائچ نے فرمائی اور نظامت کے فرائض صدرMQIبرلن میاں عمران الحق نے سر انجام دئے۔
اجلاس کا آغازخطیب و امام جامع مسجد منہاج القرآن قاری حافظ طارق علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نعت رسولۖپیش کرنے کی سعادت اشتیاق چوہدری نے حاصل کی۔میاںعمران الحق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے برلن میںمنہاج القرآن کی گذشتہ دو سالہ سر گرمیوں کا خاکہ پیش کیا۔محمداعجاز وڑائچ نے اراکین کی کم تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑھانے کا مشورہ دیا اور اس کی ذمہ داری نئی انتظامیہ اور خطیب و امام MQIبرلن کو اٹھانے کی ہدایت جاری کی۔شکیل چغتائی کے مشورہ کو تسلیم کرتے ہوئے انہوںنےMQI
برلن کی دو سال سے موقوف شدہ مجلس شوریٰ کی بحالی اور اسکے صدر کے انتخاب کی بھی ہدایت کی۔اسکے ساتھ ہی انہوں نے بر لن میںمنہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل کی سرگرمیوں کو موقوف کرنے کا بھی اعلان کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل محمد ارشاد سابقہ جنرل سکریٹریMQIبرلن اس کونسل کے صدر مقرر ہوئے تھے۔اس کے بعد انتخابات کے طریقہ کار کے مطابق صدر کے چنائو کے لئے نام طلب کئے گئے۔ان ناموں میںکسی سے ایک کے چنائو سے پہلے MQIبرلن کی انتظامیہ کو فارغ الذمہ قرار دیاگیا۔ MECیورپ کے وفد نے علیحدہ مشاورت کے بعدMQIبرلن کے صدر کی حیثیت سے اگلے دو سال کے لئے دوبارہ میاں عمران الحق کے نام کا اعلان کیا۔جنہوں نے یہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے، سینئر نائب صدر کیلئے طارق جاوید،نائب صدر کیلئے طارق وڑائچ،جنرل سکریٹری کے لئے محمد ارشاد،جوائنٹ سکریٹری کے لئے شعیب افضل،فنانس سکریٹری کے لئے محمد رفیق اور میڈیا سکریٹری کیلئے عاصم شہزاد کے نام تجویز کئے۔
طارق جاوید نے اس عہدہ کو فنانس کے معاملات ٹرانسپیرنٹ بنانے،اسکی رپورٹ اراکین کو مہیا کرنے اور جامع مسجد کے انتظامات کو ڈیرہ کی طرح چلانے کے بجائے مشوروں سے مشروط کرتے ہوئے اسے قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی،جبکہ محمد ارشاد نے ذاتی مصروفیات کی بناء پرعہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔اسیطرح مجلس شوریٰ کا قیام بھی فوری طور پر عمل میں نہیں آیا ۔ ان تمام معاملا ت پرانتظامیہ کے آنے والے اجلاسوں میں فیصلے کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ MQIبرلن کی انتظامیہ کے پہلے ہنگامی اجلاس میں محمد ارشاد نے جنرل سکریٹری بننا قبول کر لیا ۔اب صرف مجلس شوریٰ،اس کے صدر،منہاج وومن لیگ،منہاج یوتھ لیگ اور منہاج چائلڈ لیگ، بچوں کی تدریس اور اسی طرح کے دیگر مسا ئل طے کرناباقی ہیں،جو نئی انتظامیہ اور خطیب و امام جامع مسجدMQIبرلن مل کر حل کریں گے۔