بارسلونا (محمد وقاص راجہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام سپانش زبان کی نئی کلاس کا آغاز 23مارچ 2015ء کو ہو گا جس میں داخلے کے لیے امیدوار طلبہ کو تئیس مارچ کی رات 9بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے ملحقہ منہاج لائبریری میںآنا ہو گا
جہاں طلبہ کو کلاس کے قواعد و ضوابط کے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور ان کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں بذریعہ قرعہ اندازی زیادہ سے زیادہ 30طلباء کا داخلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں اکتوبر2009ء سے ہسپانوی زبان سکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس سلسلہ کی 19کلاسیں مکمل ہونے کے بعد اب 20ویں کلاس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
کلاس میں طلباء کو اردو زبان کے ذریعے ہسپانوی زبان سکھائی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں مقامی قوانین اور ثقافت کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔ دن کے اوقات میں محنت مزدوری کرنے والے افراد کی سہولت کے لیے کلاس رات 9بجے سے 11بجے ہوتی ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے۔