ویانا(نمائندہ یس نیوز)منہاج القرآن کی تحریک دنیا بھرمیں ڈاکٹرطاہرالقادری کی قیادت میں فروغ امن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے۔ گذشتہ روز اقوام متحدہ ویانا کے سامنے العصر سنٹرکے زیراہتمام اہم مظاہر ہ اور دھرنا میں منہاج القرآن آسٹریا کے اراکین نے
بھرپور نمائندگی کی۔منہاج القرآن آسٹریا کے جنرل سیکرٹری عمران علی مغل نے اس موقع پر انگلش میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے دہشت گردی کو انسانیت کے لیے ناسور قرار دیا اور
شیخ الاسلام کی امن عالم کے لیے کوششوں کو واضح کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے دہشت گردی کے
خلاف موثر قانون سازی اور اقدامات کا مطالبہ کیا۔ منہاج القرآن آسٹریا کے ایجوکیشن سیکرٹری محمد نعیم رضا قادری، یوتھ لیگ سے شاہد علی اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا سے بلال خالد بھی تنظیم کی نمائندگی کے لیے موجود تھے۔ مظاہرہ کی انتظامیہ سید مظہر عباس جعفری اور مولانا علی رضا نقوی نے منہاج القرآن تنظیم کا خصوسی شکریہ ادا کیا اور آئندہ باہمی تعاون کا یقین دلایا۔