ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن آسٹریا اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کی جانب سے 13 جولائی بروز سوموار 26 ویں روزہ کو منہاج سنٹر ویانا میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا جس میں تمام پاکستانی کمیونٹی کو شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے۔