پیرس( خبرنگار) منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر فرانس کے زیر اہتمام لاہور ماڈل ٹائون کے شہدا کی یاد میں دعائیہ تقریب اور تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیا گیا ۔ جس میں پیرس بھر سے مختلف مکاتب فکر اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر علامہ حسن میر قادری نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹائون کیلئے فوری انصاف کامطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدل و انصاف کے نظام کو بہت زیادہ صاف و شفاف ہونا چاہیے جس میں کوئی بھی طاقت ور کسی کمزور کومحکوم نہ بنا سکے ۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر چوہدری محمد اعظم نے شہدائے ماڈل ٹائون کی یاد میں تقریب کے خصوصی انتظامات کیے اور شرکا کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور شہدائے ماڈل ٹائون کو انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
دعائیہ تقریب برائے شہداء ماڈل ٹاون پیرس مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس
Publiée par منہاج القرآن فرانس sur dimanche 17 juin 2018
دعائیہ تقریب برائے شہداء ماڈل ٹاون پیرس مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس
Publiée par منہاج القرآن فرانس sur dimanche 17 juin 2018